العربية (الأصل)
نا نا سُفْيَانُ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: أَقْرَأَنِي ابْنُ بُقَيْلَةَ صَاحِبُ الْحِيرَةِ كِتَابًا مِثْلَ هَذَا، يَعْنِي طُولَ الْكَفِّ،" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْخَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِإِلَى مَرَازِبَةِ فَارِسَ! سَلامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى، أَمَا بَعْدُ،فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَلَبَ مُلْكَكُمْ، وَوَهَّنَ كَيْدَكُمْ، وَفَرَّقَ جَمْعَكُمْ، وَفَضَّ خِدْمَتَكُمْ، فَاعْتَقِدُوا مِنِّيَ الذِّمَّةَ، وَأَدُّوا إِلَيَّ الْجِزْيَةَ، وَذَكَرَ الرَّهْنَ بِشَيْءٍ، وَإِلا وَاللَّهِ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ لآتِيَنَّكُمْ بِقَوْمٍ يُحِبُّونَ الْمَوْتَ كَمَا تُحِبُّونَ الْحَيَاةَ".
الترجمة الإنجليزية
Al-Sha'bi reported that Ibn Buqaylah, from the people of Hirah, read him a letter from the Prophet (peace be upon him) that was about the size of a palm span, which said: "In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful. From Muhammad, the Messenger of Allah, to the people of the earth: Accept Islam and you will be safe."
الترجمة الأردية
سیدنا شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ابن بقیلہ نے، جو حیرہ کے رہنے والے تھے، ایک خط پڑھ کر سنایا، خط کی جسامت ہتھیلی کے برابر تھی، اس میں لکھا تھا:”بسم اللہ الرحمن الرحیم، خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی طرف سے اہل فارس کے رئیسوں کے نام۔ سلام ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرے۔ اما بعد! تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے تمہاری بادشاہت چھین لی، تمہاری تدبیریں کمزور کر دیں، تمہاری جماعت کو پراگندہ کر دیا، اور تمہاری خدمت کو توڑ دیا۔ پس مجھ سے ذمہ لے لو اور جزیہ ادا کرو، اور فلاں فلاں چیز بطور رہن پیش کرو۔ ورنہ اللہ کی قسم! جس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں ایسے لوگوں کے ساتھ تم پر چڑھائی کروں گا جو موت کو اسی طرح پسند کرتے ہیں جیسے تم زندگی کو پسند کرتے ہو۔“[سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3659]
