العربية (الأصل)
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلاً، جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ هَذَا الرَّجُلَ قَتَلَ أَخِي . قَالَ " اذْهَبْ فَاقْتُلْهُ كَمَا قَتَلَ أَخَاكَ " . فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ اتَّقِ اللَّهَ وَاعْفُ عَنِّي فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لأَجْرِكَ وَخَيْرٌ لَكَ وَلأَخِيكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . قَالَ فَخَلَّى عَنْهُ قَالَ فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ لَهُ قَالَ فَأَعْنَفَهُ " أَمَا إِنَّهُ كَانَ خَيْرًا مِمَّا هُوَ صَانِعٌ بِكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَقُولُ يَا رَبِّ سَلْ هَذَا فِيمَ قَتَلَنِي " .
الترجمة الإنجليزية
It was narrated from 'Abdullah bin Buraidah, from the father, that a man came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and said: "This man killed my brother." He said: "Go and kill him as he killed your brother." The man said to him: "Fear Allah and let me go, for that will bring you a greater reward and will be better for you and your brother on the Day of Resurrection." So he let him go. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was told about that, so he asked him about it, and he told him what he had said. He said: "Pardoning him would be better for you than what he would have done for you on the Day of Resurrection when he said: 'O Lord, ask him why he killed me
الترجمة الأردية
حضرت عبد اللہ بن بریدہ اپنے والد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اس شخص نے میرے بھائی کو قتل کیا ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جاؤ اور اسے قتل کرو جیسے اس نے تمہارے بھائی کو قتل کیا۔ قاتل نے ولی سے کہا: اللہ سے ڈرو اور مجھے معاف کر دو، یہ تمہارے اجر کے لیے بہتر ہے اور قیامت کے دن تمہارے اور تمہارے بھائی کے لیے بہتر ہے۔ پس اس نے اسے چھوڑ دیا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو خبر دی گئی تو آپ نے اس سے پوچھا اور اس نے بتایا کہ قاتل نے اس سے کیا کہا تھا۔ آپ نے اسے سمجھایا اور ارشاد فرمایا: (معاف کرنا) اس سے بہتر ہے جو وہ قیامت کے دن تمہارے ساتھ کرتا جب کہتا: اے رب! اس سے پوچھ کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا۔
