العربية (الأصل)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي نِسْوَةٍ مِنَ الأَنْصَارِ نُبَايِعُهُ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ نُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ لاَ نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلاَ نَسْرِقَ وَلاَ نَزْنِيَ وَلاَ نَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِيهِ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا وَلاَ نَعْصِيَكَ فِي مَعْرُوفٍ . قَالَ " فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ " . قَالَتْ قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا هَلُمَّ نُبَايِعْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي لاَ أُصَافِحُ النِّسَاءَ إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لاِمْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ أَوْ مِثْلِ قَوْلِي لاِمْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ " .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated that Hadrat Umaimah bint Ruqaiqah (may Allah be well pleased with him) said: "I came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) with some other Ansari women to give our pledge. We submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), we give you our pledge that we will not associate anything with Allah, we will not steal, we will not have unlawful sexual relations, we will not utter slander, fabricating from between our hands and feet, and we will not disobey you in goodness.' He said: 'As much as you can and are able.' We said: 'Allah and His Messenger are more merciful toward us. Com, let us give you our pledge, O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'I do not shake hands with women. Rather my word to a hundred women is like my word to one woman
الترجمة الأردية
حضرت امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: میں انصار کی کچھ عورتوں کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیعت کرنے آئی۔ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم آپ سے اس بات پر بیعت کرتی ہیں کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، کوئی بہتان نہیں لگائیں گی جو اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان سے گھڑیں، اور نیکی میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جتنا تم سے ہو سکے اور جتنی تمہاری طاقت ہو۔ فرماتی ہیں: ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول ہم پر ہم سے زیادہ رحم فرمانے والے ہیں، آئیے ہم آپ سے بیعت کریں یا رسول اللہ! تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، میرا سو عورتوں سے قول ویسا ہی ہے جیسا ایک عورت سے قول ہے۔
