العربية (الأصل)
أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ كُنْتُ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ حِينَ أَمَّرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْيَمَنِ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ عَلِيٌّ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كَيْفَ صَنَعْتَ " . قُلْتُ أَهْلَلْتُ بِإِهْلاَلِكَ . قَالَ " فَإِنِّي سُقْتُ الْهَدْىَ وَقَرَنْتُ " . قَالَ وَقَالَ صلى الله عليه وسلم لأَصْحَابِهِ " لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَفَعَلْتُ كَمَا فَعَلْتُمْ وَلَكِنِّي سُقْتُ الْهَدْىَ وَقَرَنْتُ " .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated that Hadrat Al-Bara (may Allah be well pleased with him) said: "I was with Hadrat 'Ali bin Abi Talib when the Messenger of All appointed him as governor of Yemen. When he came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), Hadrat Ali said: 'I came to the Messenger of and the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: "What did you do?" I said; "I entered Ihram for that for which you entered Ihram." He said: "I have brought the Hadi and am performing Qiran" And he said to his companions: "If I had known what I know now, I would have done what you have done, but I brought the Hadi and I am performing Qiran
الترجمة الأردية
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ میں علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کے ساتھ تھا جس وقت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں یمن کا حاکم بنایا، پھر جب وہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے کہا: تو میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ نے مجھ سے پوچھا: ”تم نے کیسے کیا ہے؟“ یعنی کس چیز کا تلبیہ پکارا ہے، میں نے کہا: میں نے آپ کا تلبیہ پکارا ہے ( یعنی آپ کے احرام کے مطابق احرام باندھا ہے ) ، آپ نے فرمایا: ”میں تو ہدی ساتھ لایا ہوں، اور میں نے قِران کیا ہے“، اور رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ”اگر مجھے پہلے وہ باتیں معلوم ہوئی ہوتیں جواب معلوم ہوئی ہیں تو میں بھی ویسے ہی کرتا جیسے تم نے کیا ہے ۱؎ لیکن میں ہدی ساتھ لایا ہوں، اور میں نے حج قِران کا احرام باندھ رکھا ہے“۔
