الترجمة الإنجليزية
Zayd ibn Khalid al-Juhani (may Allah be pleased with him) said: The Messenger of Allah (peace be upon him) led us in the dawn prayer at Hudaybiyyah after it had rained during the night. When he finished, he turned to the people and said: "Do you know what your Lord has said?" They said: "Allah and His Messenger know best." He said: "Allah said: 'This morning some of My servants have become believers and some disbelievers. Whoever said the rain came by the grace and mercy of Allah believes in Me and disbelieves in the stars. And whoever said the rain came because of such-and-such a star has disbelieved in Me and believed in the stars.'"
الترجمة الأردية
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ہمیں صبح کی نماز حدیبیہ میں (جو مکہ کے قریب ایک مقام کا نام ہے) پڑھائی اور رات کو بارش ہوئی تھی۔ جب آپصلی اللہ علیہ وسلمنماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ تم جانتے ہو کہ تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول خوب جانتا ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ میرے بندوں میں سے بعضوں کی صبح تو ایمان پر ہوئی اور بعضوں کی کفر پر۔ تو جس نے یہ کہا کہ بارش اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے ہوئی تو وہ تاروں کے بارش برسانے کا منکر ہوا اور مجھ پر ایمان لایا اور جس نے کہا کہ بارش تاروں کی گردش کی وجہ سے ہوئی تو اس نے میرے ساتھ کفر کیا اور تاروں پر ایمان لایا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 56]
