الترجمة الإنجليزية
Abdur-Rahman ibn Abi Bakr narrated from his father (Abu Bakr, may Allah be pleased with him) who said: We were with the Messenger of Allah (peace be upon him) when he said: "Shall I not tell you the greatest of the major sins?" He said it three times, then said: "Associating partners with Allah, disobedience to parents, and giving false testimony — or telling lies." The Messenger of Allah (peace be upon him) had been reclining, but he sat up and kept repeating it until we wished he would stop.
الترجمة الأردية
سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر اپنے والد (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہانہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس تھے، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ کیا میں تم کو بڑا کبیرہ گناہ نہ بتلاؤں؟ تین بار آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یہی فرمایا (پھر فرمایا کہ) اللہ کے ساتھ شرک کرنا (یہ تو ظاہر ہے کہ سب سے بڑا کبیرہ گناہ ہے) دوسرے اپنے ماں باپ کی نافرمانی کرنا، تیسرے جھوٹی گواہی دینا یا جھوٹ بولنا۔ اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمتکیہ لگائے بیٹھے تھے، آپصلی اللہ علیہ وسلماٹھ کر بیٹھ گئے اور باربار یہ فرمانے لگے (تاکہ لوگ خوب آگاہ ہو جائیں اور ان کاموں سے باز رہیں) حتیٰ کہ ہم نے اپنے دل میں کہا کہ کاش آپصلی اللہ علیہ وسلمخاموش ہو جائیں۔ (تاکہ آپ کو زیادہ رنج نہ ہو ان گناہوں کا خیال کر کے کہ لوگ ان کو کیا کرتے ہیں)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 46]
