الترجمة الإنجليزية
Al-Mughirah ibn Shu'bah (may Allah be pleased with him) narrated: When I came to Najran, the Christians there objected to me, saying: "You recite 'O sister of Harun' (Maryam: 28), but Musa came long before Isa — so how can Maryam be Harun's sister?" When I returned to the Prophet, I asked him about this. He said: "They used to name themselves after their Prophets and righteous predecessors — it was a different Harun, not Musa's brother."
الترجمة الأردية
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہجب میں نجران میں آیا، تو وہاں کے (انصاری) لوگوں نے مجھ پر اعتراض کیا کہ تم پڑھتے ہو کہ”اے ہارون کی بہن“(مریم: 28) (یعنی مریم علیہا السلام کو ہارون کی بہن کہا ہے) حالانکہ (سیدنا ہارون موسیٰ علیہ السلام کے بھائی تھے اور) موسیٰ علیہ السلام، عیسیٰ علیہ السلام سے اتنی مدت پہلے تھے (پھر مریم ہارون علیہ السلام کی بہن کیونکر ہو سکتی ہیں؟)، جب میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا تو میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے پوچھا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ (یہ وہ ہارون تھوڑی ہیں جو موسیٰ کے بھائی تھے) بنی اسرائیل کی عادت تھی (جیسے اب سب کی عادت ہے) کہ وہ پیغمبروں اور اگلے نیکوں کے نام پر نام رکھتے تھے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1402]
