الترجمة الإنجليزية
Anas (may Allah be pleased with him) said: "When Umm Sulaym gave birth, she told me: 'O Anas! Do not let this child eat or drink until you take him to the Messenger of Allah (peace be upon him) in the morning so that he may chew a date and put it in the baby's mouth.' I went to the Prophet in the morning, and he was in a garden, wearing a Jawniyyah cloak, branding the camels that had come to him from a conquest."
الترجمة الأردية
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہجب ام سلیم نے بچہ جنا، تو مجھ سے کہا کہ اے انس! دیکھ یہ بچہ کچھ نہ کھانے پینے پائے جب تک تو اس کو صبح کو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس نہ لے جائے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکچھ چبا کر اس کے منہ میں نہ ڈالیں۔ سیدنا انس نے کہا کہ پھر میں صبح کو آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس گیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمباغ میں تھے اور (قبیلہ یا مقام) جون کی ایک کملی اوڑھے ہوئے اپنے ان اونٹوں پر داغ دے رہے تھے، جو فتح میں آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے تھے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1395]
