الترجمة الإنجليزية
Al-Bara' ibn Azib (may Allah be pleased with him) said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) commanded us to do seven things and forbade us from seven. He commanded visiting the sick, following funerals, responding to the sneezer, fulfilling oaths, helping the oppressed, accepting invitations, and spreading the greeting of peace. He forbade gold rings, drinking from silver vessels, silk saddle cloths, qassi garments, silk, thick brocade, and thin brocade."
الترجمة الأردية
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ہمیں سات باتوں کا حکم کیا اور سات باتوں سے منع فرمایا۔ ہمیں حکم کیا بیمار پرسی کرنے کا، جنازے کے ساتھ (قبر تک) جانے کا، چھینک کا جواب دینے کا، قسم کو پورا کرنے کا، مظلوم کی مدد کرنے کا، دعوت قبول کرنے کا اور اسلام پھیلانے یا عام کرنے کا۔ اور منع کیا سونے کی انگوٹھی پہننے سے، چاندی کے برتن میں کھانے پینے سے، زین پوش (یعنی ریشمی زین پوشوں سے اگر ریشمی نہ ہوں تو منع نہیں ہے)، قسی کے پہننے سے (جو مصر کے ایک مقام قس کا بنا ہوا ایک ریشمی کپڑا ہے)، ریشمی کپڑا پہننے سے اور استبرق اور دیباج سے (یہ دونوں بھی ریشمی کپڑے ہی ہیں)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1371]
