الترجمة الإنجليزية
Aishah (may Allah be pleased with her) said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) came to my house and I had covered a shelf with a curtain that had images on it. When he saw it, he tore it and his face changed color. He said: 'O Aishah! The most severely punished people on the Day of Resurrection will be those who try to imitate Allah's creation.' She said: 'I cut it and made one or two cushions from it.'"
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلممیرے پاس آئے اور میں نے طاق یا مچان کو اپنے ایک پردہ سے ڈھانکا تھا، جس میں تصویریں تھیں۔ جب آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یہ دیکھا تو اس کو پھاڑ ڈالا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اے عائشہ! سب سے زیادہ سخت عذاب قیامت کے دن ان لوگوں کو ہو گا جو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی شکلیں بناتے ہیں۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے اس کو کاٹ کر ایک تکیہ یا دو تکیے بنائے۔ (تصویر والے کپڑے کا تکیہ صرف اسی وقت بنایا جا سکتا ہے جبکہ تکیہ بنانے سے تصویر کا حلیہ بگڑ جائے)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1366]
