الترجمة الإنجليزية
Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "When a man enters his house and mentions Allah upon entering and upon eating, Satan says to his companions: 'You have no place to stay and no dinner.' But when he enters without mentioning Allah, Satan says: 'You have found a place to stay.' And when he does not mention Allah's name upon eating, Satan says: 'You have found both lodging and dinner.'"
الترجمة الأردية
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانہوں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا، آپصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے تھے کہ جب آدمی اپنے گھر میں جاتا ہے، اور گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ جل جلالہ کا نام لیتا ہے، تو شیطان (اپنے رفیقوں اور تابعداروں سے) کہتا ہے کہ نہ تمہارے یہاں رہنے کا ٹھکانہ ہے، نہ کھانا ہے اور جب گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتا تو شیطان کہتا ہے کہ تمہیں رہنے کا ٹھکانہ تو مل گیا اور جب کھاتے وقت بھی اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتا تو شیطان کہتا ہے کہ تمہارے رہنے کا ٹھکانہ بھی ہوا اور کھانا بھی ملا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1297]
