الترجمة الإنجليزية
Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him) said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) came to our house and asked for water. We milked a sheep and mixed it with water from our well and offered it to him. He drank it while Abu Bakr was on his left, Umar in front, and a Bedouin on his right. When the Prophet finished, Umar pointed toward Abu Bakr, but the Prophet passed the remainder to the Bedouin on his right and said: 'Those on the right have priority.' Anas said: 'This is the Sunnah, the Sunnah, the Sunnah.'"
الترجمة الأردية
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمہمارے گھر میں آئے اور پانی مانگا۔ ہم نے بکری کا دودھ دوہا، پھر اس میں اپنے اس کنوئیں سے پانی ملایا اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو دیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے بائیں طرف بیٹھے تھے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سامنے اور دائیں طرف ایک اعرابی تھا۔ جب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے سیر ہو کر پی لیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یا رسول اللہ! یہ ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے (باقی) اعرابی کو دیا اور سیدنا ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہ کو نہیں دیا اور فرمایا کہ دائیں طرف والے مقدم ہیں دائیں طرف والے، پھر دائیں طرف والے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یہ تو سنت ہے، سنت ہے، سنت ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1290]
