الترجمة الإنجليزية
Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him) said: "I was serving wine to Abu Talhah, Abu Dujanah, Mu'adh ibn Jabal, and a group of Ansaris when someone came in and said: 'There is news — wine has been prohibited!' We poured out the wine that very day. It was made from a mixture of unripe and dried dates." Qatadah said that Anas said: "When wine was prohibited, most of their wine was this mixture."
الترجمة الأردية
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں سیدنا ابوطلحہ، ابودجانہ، معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما اور انصار کی ایک جماعت کو شراب پلا رہا تھا کہ اتنے میں ایک شخص اندر آیا اور کہنے لگا: ایک نئی خبر ہے کہ شراب حرام ہو گئی ہے۔ پھر ہم نے اسی دن شراب کو بہا دیا اور وہ شراب گدر (یعنی وہ کچھ کھجور جس کا رنگ سرخ یا زرد ہو چکا ہو لیکن ابھی کھانے کے قابل نہ ہو) اور خشک کھجور کی تھی۔ قتادہ نے کہا کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جب شراب حرام ہوئی تو اکثر شراب ان کی یہی تھی خلیط یعنی گدر اور خشک کھجور کو ملا کر (بنائی ہوئی)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1268]
