الترجمة الإنجليزية
Jabir (may Allah be pleased with him) narrated that a man came from Jayshan in Yemen and asked the Prophet about a drink made from corn called mizr. The Prophet asked: "Is it intoxicating?" He said: "Yes." The Prophet said: "Every intoxicant is forbidden. Allah has promised that whoever drinks intoxicants will be made to drink tinat al-khabal." The people asked: "What is tinat al-khabal?" He said: "The sweat of the people of Hellfire" — or "the discharge of the people of Hellfire."
الترجمة الأردية
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہایک شخص جیشان سے آیا (اور جیشان یمن میں۔ ایک شہر کا نام ہے) اس نے یمن کی اس شراب کے بارے میں پوچھا جو اس کے ملک میں پی جاتی تھی اور وہ مکئی سے بنائی جاتی تھی اور اس کو مزر کہتے تھے۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اس میں نشہ ہے؟ اس نے کہا ہاں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جو چیز نشہ کرے وہ حرام ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ جو نشہ پئے اس کو (آخرت میں) طینۃ الخبال پلائے گا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! طینۃ الخبال کیا ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ یہ جہنمیوں کا پسینہ ہے یا جسم سے نکلنے والا خون اور پیپ۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1264]
