الترجمة الإنجليزية
Aishah (may Allah be pleased with her) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) ordered that a horned ram be brought — one that walked in black, rested in black, and looked in black (meaning its feet, belly, and eyes were black). When it was brought, the Prophet said: "O Aishah, bring the knife." Then he said: "Sharpen it on a stone." She did so. He took the knife, laid the ram down, and said as he slaughtered it: "In the name of Allah. O Allah, accept this on behalf of Muhammad, the family of Muhammad, and the Ummah of Muhammad." Then he sacrificed it.
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک سینگوں والا مینڈھا لانے کا حکم دیا جو سیاہی میں چلتا ہو، سیاہی میں بیٹھتا ہو اور سیاہی میں دیکھتا ہو (یعنی پاؤں، پیٹ اور آنکھیں سیاہ ہوں)۔ پھر ایک ایسا مینڈھا قربانی کے لئے لایا گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اے عائشہ! چھری لا۔ پھر فرمایا کہ اس کو پتھر سے تیز کر لے۔ میں نے تیز کر دی۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے چھری لی، مینڈھے کو پکڑا، اس کو لٹایا، پھر ذبح کرتے وقت فرمایا کہ بسم اللہ، اے اللہ! محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی طرف سے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی آل کی طرف سے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی امت کی طرف سے اس کو قبول کر، پھر اس کی قربانی کی۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1257]
