الترجمة الإنجليزية
Rafi' ibn Khadij (may Allah be pleased with him) said: I said, "O Messenger of Allah! We will be fighting the enemy tomorrow and we have no knives." He said: "Whatever causes the blood to flow and Allah's name is mentioned over it, eat it — except for teeth and nails. As for teeth, they are bone, and as for nails, they are the knives of the Ethiopians." Then we obtained camels and sheep as spoils, and one camel bolted. A man shot it with an arrow, and it stopped. The Prophet said: "Among these camels, some are as wild as wild animals. When that happens, do the same."
الترجمة الأردية
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے کہا کہ یا رسول اللہ! ہم کل دشمن سے لڑنے والے ہیں اور ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جلدی کر یا ہوشیاری کر جو خون بہا دے اور اللہ کا نام لیا جائے اس کو کھا لے، سوا دانت اور ناخن کے۔ اور میں تجھ سے کہوں گا اس کی وجہ یہ ہے کہ دانت ہڈی ہے اور ناخن حبشیوں کی چھریاں ہیں۔ راوی نے کہا کہ ہمیں مال غنیمت میں اونٹ اور بکریاں ملیں، پھر ان میں سے ایک اونٹ بگڑ گیا، ایک شخص نے اس کو تیر سے مارا تو وہ ٹھہر گیا۔ تب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ ان اونٹوں میں بھی بعض بگڑ جاتے ہیں اور بھاگ نکلتے ہیں جیسے جنگلی جانور بھاگتے ہیں۔ پھر جب کوئی جانور ایسا ہو جائے تو اس کے ساتھ یہی کرو۔ (یعنی دور سے تیر سے نشانہ کرو)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1250]
