الترجمة الإنجليزية
Adiy ibn Hatim (may Allah be pleased with him) said: I asked the Messenger of Allah (peace be upon him) about hunting with the mi'rad (a blunt arrow). He said: "If the iron edge strikes the prey, eat it. But if the wooden side strikes and kills it, it is waqidh (killed by blunt force) — do not eat it." I also asked him about hunting dogs. He said: "If you release your dog mentioning Allah's name, eat what it catches. But if the dog eats from the prey, do not eat it, for it hunted for itself. And if your dog is joined by another and the prey is dead, do not eat it, for you said bismillah over your dog but not the other."
الترجمة الأردية
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے معراض کے شکار کے بارے میں پوچھا، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جب لاٹھی کی لوہے والی طرف لگے تو کھا لے اور جب لکڑی والی طرف لگے اور مر جائے، تو وہ وقیذ ہے (یعنی موقوذہ ہے جو پتھر یا لکڑی سے مارا جائے اور وہ قرآن پاک میں حرام ہے) اس کو مت کھا اور میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے کتے کے بارے میں پوچھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جب تو اللہ تعالیٰ کا نام لے کر اپنا کتا چھوڑے، تو کھا لے لیکن اگر کتا شکار میں سے کھا لے تو مت کھا کیونکہ اس نے اپنے لئے شکار کیا۔ میں نے کہا کہ اگر میں اپنے کتے کے ساتھ دوسرے کتے کو پاؤں اور یہ معلوم نہ ہو کہ کس کتے نے پکڑا ہے؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اس کو مت کھا کیونکہ تو نے اپنے کتے پر بسم اللہ کہی تھی اور دوسرے کتے پر نہیں کہی تھی۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1241]
