العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعٌ، - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ، قَالَ بَالَ جَرِيرٌ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقِيلَ تَفْعَلُ هَذَا . فَقَالَ نَعَمْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ . قَالَ الأَعْمَشُ قَالَ إِبْرَاهِيمُ كَانَ يُعْجِبُهُمْ هَذَا الْحَدِيثُ لأَنَّ إِسْلاَمَ جَرِيرٍ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ .
الترجمة الإنجليزية
Hammam reported: Hadrat Jarir (bin Hadrat 'Abdullah al-Bajali) (may Allah be well pleased with him) urinated, then performed ablution and wiped over the socks. It was said to him: Do you do like this? He said: Yes, I saw that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) urinated, then performed ablution and then wiped over his shoes. Al-A'mash said: Ibrahim (may Allah have mercy upon him) had observed that this hadith was a surprise for them (the people) because Hadrat Jarir (may Allah be well pleased with him) had embraced Islam after the revelation of Surat al-Ma'ida.
الترجمة الأردية
ابو حضرت معاویہ نے اعمش سے، انہوں نے ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے، انہوں نے ہمام سے روایت کی، انہوں نے کہا: حضرت جریر (بن عبد اللہ البجلی) رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا تو ان سے کہا گیا: آپ یہ کرتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پیشاب کیا، پھر وضو فرمایا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔ اعمش نے کہا: ابراہیم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بتایا کہ لوگوں (حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے شاگردوں) کو یہ حدیث بہت پسند تھی کیونکہ حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سورۃ المائدہ کے نازل ہونے کے بعد مسلمان ہوئے تھے۔ (سورۃ المائدہ میں آیت وضو نازل ہوئی تھی اور آپ کا یہ عمل اس کے بعد کا تھا جو آیت سے منسوخ نہیں ہوا تھا۔)
