العربية (الأصل)
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، حَدَّثَهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " يَدْخُلُ مِنْ أُمَّتِي زُمْرَةٌ هُمْ سَبْعُونَ أَلْفًا تُضِيءُ وُجُوهُهُمْ إِضَاءَةَ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ " . قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَامَ عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ الأَسَدِيُّ يَرْفَعُ نَمِرَةً عَلَيْهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ " ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ " .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) reported: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) state: 'A group of my Ummah consisting of seventy thousand persons would enter Paradise; their faces would be as bright as the brightness of the full moon.' Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) said: 'Ukkasha bin Mihsan al-Asadi (may Allah be well pleased with him) then stood up, wrapping his blanket around him, and submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! Supplicate before Allah that He make me one of them. He (blessings and peace of Allah be upon him) prayed: 'O Allah! Make him one of them.' Then another man from the Ansar stood up and submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! Pray to Allah that He make me one of them. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: ''Ukkasha (may Allah be well pleased with him) has preceded you.'
الترجمة الأردية
سعید بن مسیب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حدیث سنائی کہ انہیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ''میری امت کا ایک گروہ جنت میں داخل ہو گا، وہ ستر ہزار افراد ہوں گے، ان کے چہرے اس طرح چمکتے ہوں گے جس طرح چودھویں رات کو ماہ کامل چمکتا ہے۔'' حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: (اس پر) عکاشہ بن محصن اسدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی سرخ، سفید اور سیاہ دھاریوں والی چادر اٹھاتے ہوئے کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے ان میں سے بنا دے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی: ''اے اللہ! اسے ان میں سے بنا دے۔'' پھر ایک اور انصاری صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کیجیے کہ مجھے بھی ان میں سے بنا دے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''عکاشہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) تم سے سبقت لے گئے۔''
