العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَجْمَعُ اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُلْهَمُونَ لِذَلِكَ " بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا وَذَكَرَ فِي الرَّابِعَةِ " فَأَقُولُ يَا رَبِّ مَا بَقِيَ فِي النَّارِ إِلاَّ مَنْ حَبَسَهُ الْقُرْآنُ أَىْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْخُلُودُ " .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) reported that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Allah will gather the believers on the Day of Resurrection and they would be made mindful of it.' The rest of the hadith is like the one narrated above; and then he mentioned the fourth time: 'And I will submit: O my Lord! No one is left in the Fire except he whom the Qur'an has restrained, i.e. eternally doomed.'
الترجمة الأردية
حضرت معاذ بن ہشام نے کہا: میرے والد نے مجھے قتادہ کے حوالے سے حدیث سنائی اور انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ اللہ کے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''قیامت کے دن اللہ تعالیٰ مومنوں کو جمع کرے گا، پھر اس (دن کی پریشانی سے بچنے) کے لیے ان کے دل میں یہ بات ڈالی جائے گی۔'' .... یہ حدیث بھی ان دونوں (ابو عوانہ اور سعید) کی حدیث کی طرح ہے، چوتھی دفعہ کے بارے میں یہ کہا: ''تو میں عرض کروں گا: اے میرے رب! آگ میں ان کے سوا اور کوئی باقی نہیں جسے قرآن (کے فیصلے) نے روک لیا ہے، یعنی جس کے لیے دوزخ میں رہنا لازم ہو گیا ہے۔''
