العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ مَا رَأَيْتُ امْرَأَةً أَحَبَّ إِلَىَّ أَنْ أَكُونَ فِي مِسْلاَخِهَا مِنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ مِنِ امْرَأَةٍ فِيهَا حِدَّةٌ قَالَتْ فَلَمَّا كَبِرَتْ جَعَلَتْ يَوْمَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِعَائِشَةَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ جَعَلْتُ يَوْمِي مِنْكَ لِعَائِشَةَ . فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقْسِمُ لِعَائِشَةَ يَوْمَيْنِ يَوْمَهَا وَيَوْمَ سَوْدَةَ .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat A'isha (Allah be pleased with her) reported:Never did I find any woman more loving to me than Sauda bint Zam'a. I wished I could be exactly like her who was passionate. As she became old, she had made over her day (which she had to spend) with Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) to Hadrat 'A'isha. She said: I have made over my day with you to Hadrat 'A'isha. So Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) allotted two days to Hadrat 'A'isha, her own day (when it was her turn) and that of Sauda
الترجمة الأردية
جریر نے ہمیں ہشام بن عروہ سے حدیث بیان کی ، انہوں نے اپنے والد ( عروہ بن حضرت زبیر ) سے ، انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی ، انہوں نے کہا : میں نے کوئی عورت نہیں دیکھی جو مجھے سودہ بنت زمعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نسبت زیادہ پسندیدہ ہو کہ میں اس کے پیکر میں ہوں ( اس جیسی بن جاؤں ) ایک ایسی خاتون کی نسبت جن میں کچھ گرم مزاجی ( بھی ) تھی ، کہا : جب وہ بوڑھی ہو گئیں تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنی باری کا دن حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو دے دیا ۔ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کے ساتھ اپنی باری کا دن حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو دے دیا ہے ۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو دو دن دیتے ، ایک ان کا دن اور ایک حضرت اُمّ المؤمنین سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا دن
