العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، وَيَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ، قَالاَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ سَيَّارٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ بَايَعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فَلَقَّنَنِي " فِيمَا اسْتَطَعْتَ " . وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ . قَالَ يَعْقُوبُ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ حَدَّثَنَا سَيَّارٌ .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Surayj ibn Yunus and Ya'qub al-Dawraqi (may Allah be well pleased with him) said: Hushaym narrated to us from Sayyar, from al-Sha'bi, from Hadrat Jarir (may Allah be well pleased with him), who said: I pledged allegiance to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) upon hearing and obeying. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) added the words: to the extent of your ability. And upon sincere counsel for every Muslim.
الترجمة الأردية
سریج بن یونس اور یعقوب دورقی نے کہا: ہشیم نے ہمیں سیار کے واسطے سے شعبی سے حدیث سنائی اور انہوں نے حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے (اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے احکام) سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ساتھ یہ کہلوایا: جہاں تک تمہارے بس میں ہو۔ اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی (کی شرط بھی رکھی)۔
