العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، - يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ - عَنِ ابْنِ جَابِرٍ، قَالَ حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ، قَالَ حَدَّثَنِي جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، حَدَّثَنَا عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَأَنَّ عِيسَى عَبْدُ اللَّهِ وَابْنُ أَمَتِهِ وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ وَأَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ وَأَنَّ النَّارَ حَقٌّ أَدْخَلَهُ اللَّهُ مِنْ أَىِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ شَاءَ " .
الترجمة الإنجليزية
(Hadrat Abd al-Rahman ibn Yazid) Ibn Jabir said: Umayr ibn Hani narrated to me, he said: Junadah ibn Abi Umayyah narrated to me, he said: Hadrat Ubadah ibn al-Samit (may Allah be well pleased with him) narrated to us that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Whoever says 'I bear witness that there is no god but Allah, alone, without partner, and that Muhammad is His servant and Messenger, and that Isa (upon him be peace) is the servant of Allah and the son of His handmaid and His word which He cast unto Maryam and a spirit from Him, and that Paradise is true and Hellfire is true,' Allah the Exalted shall admit him into Paradise through whichever of its eight gates He wills.
الترجمة الأردية
(عبد الرحمٰن بن یزید) ابن حضرت جابر نے کہا: مجھے عمیر بن ہانی نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: مجھے جنادہ بن ابی امیہ نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: ہمیں حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث سنائی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں، اور عیسیٰ (علیہ السلام) اللہ کے بندے اور اس کی بندی (مریم علیہا السلام) کے بیٹے ہیں اور اس کا کلمہ ہیں جو اس نے مریم کی طرف ڈالا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں، اور جنت حق ہے اور دوزخ حق ہے، اللہ تعالیٰ اسے جنت کے آٹھوں دروازوں میں سے جس سے چاہے داخل فرمائے گا۔
