العربية (الأصل)
وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْدِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَزِينٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، - يَعْنِي ابْنَ طَهْمَانَ - عَنِ الْحَجَّاجِ، - وَهُوَ ابْنُ حَجَّاجٍ - عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّهُ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ وَقْتِ الصَّلَوَاتِ فَقَالَ " وَقْتُ صَلاَةِ الْفَجْرِ مَا لَمْ يَطْلُعْ قَرْنُ الشَّمْسِ الأَوَّلُ وَوَقْتُ صَلاَةِ الظُّهْرِ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ عَنْ بَطْنِ السَّمَاءِ مَا لَمْ يَحْضُرِ الْعَصْرُ وَوَقْتُ صَلاَةِ الْعَصْرِ مَا لَمْ تَصْفَرَّ الشَّمْسُ وَيَسْقُطْ قَرْنُهَا الأَوَّلُ وَوَقْتُ صَلاَةِ الْمَغْرِبِ إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ مَا لَمْ يَسْقُطِ الشَّفَقُ وَوَقْتُ صَلاَةِ الْعِشَاءِ إِلَى نِصْفِ اللَّيْلِ " .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Ahmad ibn Yusuf al-Azdi narrated to me, he said: 'Umar ibn 'Abdullah ibn Razin narrated to us, he said: Ibrahim — meaning Ibn Tahman — narrated to us from al-Hajjaj — who is the son of Hajjaj (al-Aslami) — from Qatadah, from Hadrat Abu Ayyub, from Hadrat 'Abdullah ibn 'Amr ibn al-'As (may Allah be well pleased with them both), who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was asked about the times of prayers. He said: 'The time of Fajr prayer lasts as long as the first part of the sun has not appeared. The time of Zuhr is when the sun declines from the zenith, as long as the time of 'Asr has not come. The time of 'Asr lasts as long as the sun has not turned yellow and its first part has not begun to set. The time of Maghrib is when the sun has set, lasting as long as the twilight has not disappeared. The time of 'Isha extends until midnight.'
الترجمة الأردية
احمد بن یوسف ازدی نے مجھے حدیث بیان کی، کہا ہمیں عمر بن عبد اللہ بن رزین نے حدیث سنائی، کہا ہمیں ابراہیم — یعنی ابن طہمان — نے حجاج سے — اور وہ حجاج (اسلمی) کے بیٹے ہیں — حدیث سنائی، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے حضرت ابو ایوب سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے نمازوں کے اوقات کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ''فجر کی نماز کا وقت اس وقت تک ہے جب تک سورج کا پہلا کنارہ نہ نکلے، اور ظہر کا وقت ہے جب سورج آسمان کے درمیان سے مغرب کی طرف ڈھل جائے، جب تک عصر کا وقت نہ ہو جائے، اور عصر کی نماز کا وقت ہے جب تک سورج زرد نہ ہو جائے اور اس کا (غروب ہونے والا) پہلا کنارہ ڈوبنے لگے، اور مغرب کی نماز کا وقت ہے جب سورج غروب ہو جائے، جب تک شفق غائب نہ ہو جائے، اور عشاء کی نماز کا وقت آدھی رات تک ہے۔''
