العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعَثَنِي لِحَاجَةٍ ثُمَّ أَدْرَكْتُهُ وَهُوَ يَسِيرُ - قَالَ قُتَيْبَةُ يُصَلِّي - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَأَشَارَ إِلَىَّ فَلَمَّا فَرَغَ دَعَانِي فَقَالَ " إِنَّكَ سَلَّمْتَ آنِفًا وَأَنَا أُصَلِّي " . وَهُوَ مُوَجِّهٌ حِينَئِذٍ قِبَلَ الْمَشْرِقِ .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Qutaibah ibn Sa'id and Muhammad ibn Rumh both narrated through their respective chains from al-Laith ibn Sa'd, who narrated from Abu al-Zubair, who narrated from Hadrat Jabir ibn Hadrat 'Abdullah (may Allah be well pleased with them both), who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) sent me on an errand. Then I came back and found him traveling. Qutaibah said: He was praying. I greeted him, and he gestured to me. When he finished the prayer, he called me and said: 'You greeted me just now while I was engaged in prayer.' At that time, while praying on his mount, his face was towards the east.
الترجمة الأردية
قتیبہ بن سعید اور محمد بن رمح نے اپنی اپنی سند کے ساتھ لیث بن سعد سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابو حضرت زبیر سے اور انہوں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کسی ضرورت کے لیے بھیجا، پھر میں آپ کو آ کر ملا، آپ سفر میں تھے۔ قتیبہ نے کہا: آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے آپ کو سلام کہا، آپ نے مجھے اشارہ فرمایا۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو مجھے بلایا اور فرمایا: ''ابھی تم نے سلام کہا جبکہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔'' اور اس وقت سواری پر نماز پڑھتے ہوئے آپ کا رخ مشرق کی طرف تھا۔
