العربية (الأصل)
وَعَنْهُ قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ أَعْمَى فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَيْسَ لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إِلَى الْمَسْجِدِ فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ فَيُصَلِّيَ فِي بَيْتِهِ فَرَخَّصَ لَهُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ فَقَالَ: «هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلَاةِ؟» قَالَ: نَعَمْ قَالَ: «فَأَجِبْ» . رَوَاهُ مُسلم
الترجمة الإنجليزية
He told of a blind man coming to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and saying, “Messenger of God, I have no one to guide me to the mosque.” He therefore asked God’s Messenger for licence to pray at home, and he granted it; then when the man turned away he called him and asked, “Can you hear the call to prayer?” On receiving the reply that he could, he said, “Well, respond to it.” Muslim transmitted it.
الترجمة الأردية
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک نابینا شخص حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا کوئی قائد نہیں جو مجھے مسجد لے کر آئے۔ اس نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت مانگی تو آپ نے اجازت دے دی۔ جب وہ واپس مڑا تو آپ نے اسے بلایا اور پوچھا: کیا تمہیں اذان کی آواز سنائی دیتی ہے؟ اس نے عرض کیا: ہاں! آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو پھر (مسجد میں) حاضر ہو۔ (مسلم)
