العربية (الأصل)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يسمع بِي أحدق مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ ثُمَّ يَمُوتُ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ إِلَّا كَانَ من أَصْحَاب النَّار» . رَوَاهُ مُسلم
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Huraira reported God’s messenger as saying, "By Him in whose hand Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him)’s soul is, anyone of this people, Jew or Christian, who hears of me and then dies without believing in my message, will be among those who go to hell.” Muslim transmitted it.
الترجمة الأردية
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی جان ہے! اس امت کا کوئی بھی شخص، یہودی ہو یا عیسائی، جو میرے بارے میں سنے اور پھر اس حال میں مرے کہ اس نے اس دین پر ایمان نہ لایا ہو جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے تو وہ جہنمیوں میں سے ہوگا۔ (مسلم)
