العربية (الأصل)
وَعَن أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ وَهُوَ بِالْأَبْطَحِ فِي قُبَّهٍ حَمْرَاءَ مِنْ أَدَمٍ وَرَأَيْتُ بِلَالًا أَخَذَ وَضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَأَيْتُ النَّاسَ يبتدرون ذَاك الْوَضُوءَ فَمَنْ أَصَابَ مِنْهُ شَيْئًا تَمَسَّحَ بِهِ وَمن لم يصب مِنْهُ شَيْئا أَخَذَ مِنْ بَلَلِ يَدِ صَاحِبِهِ ثُمَّ رَأَيْتُ بِلَالًا أَخَذَ عَنَزَةً فَرَكَزَهَا وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مُشَمِّرًا صَلَّى إِلَى الْعَنَزَةِ بِالنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ وَرَأَيْت النَّاس وَالدَّوَاب يَمرونَ من بَين يَدي العنزة
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Juhaifa said, “I saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) in Mecca at al-Abtah in a red leather tent, I saw Hadrat Bilal take the ablution water left by God’s Messenger, and I saw the people racing one another to get to that ablution water. If anyone got any of it he rubbed himself with it, and anyone who did not get any got some of the moisture from his companion’s hand. I then saw Hadrat Bilal take a staff and fix it in the ground, after which God’s Messenger came out quickly in a red mantle and led the people in two rak'as facing the staff. And I saw people and animals passing in front of the staff.” (Bukhari and Muslim.)
الترجمة الأردية
حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو مکہ مکرمہ میں ابطح کے مقام پر ایک سرخ چمڑے کے خیمے میں دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا وضو کا بچا ہوا پانی لیا اور لوگ ایک دوسرے سے آگے بڑھ کر وہ پانی حاصل کر رہے تھے۔ جس کے ہاتھ کچھ آیا اس نے اپنے جسم پر مل لیا اور جسے نہ ملا اس نے اپنے ساتھی کے ہاتھ کی تری سے فائدہ اٹھایا۔ پھر میں نے حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک نیزہ اٹھایا اور گاڑ دیا اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے سرخ جبے میں تشریف لا کر نیزے کی طرف رخ کر کے لوگوں کو ظہر کی دو رکعتیں پڑھائیں اور ان کے سامنے سے لوگ اور جانور گزرتے رہے۔ (بخاری و مسلم)
