العربية (الأصل)
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُّ الْخَلْقِ أَعْجَبُ إِلَيْكُمْ إِيمَانًا؟»قَالُوا: فالنبيون قَالَ: «ومالهم لَا يُؤْمِنُونَ وَالْوَحْيُ يَنْزِلُ عَلَيْهِمْ؟»قَالُوا: فَنَحْنُ. قَالَ: «ومالكم لَا تُؤْمِنُونَ وَأَنَا بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ؟»قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِن أَعْجَبَ الْخَلْقِ إِلَيَّ إِيمَانًا لَقَوْمٌ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِي يَجِدُونَ صُحُفًا فِيهَا كِتَابٌ يُؤْمِنُونَ بِمَا فِيهَا»
الترجمة الإنجليزية
'Amr ibn Shu'ayb reported from his father, from his grandfather, who said: The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Which of the creation has the most amazing faith to you?" They said: "The angels." He said: "Why would they not believe when they are with their Lord?" They said: "Then the prophets." He said: "Why would they not believe when revelation descends upon them?" They said: "Then us." He said: "Why would you not believe when I am among you?" The Messenger of Allah (peace be upon him) then said: "Indeed, those of the creation whose faith amazes me most are a people who will come after me. They will find scriptures containing a Book, and they will believe in what is in it." Reported by al-Bayhaqi in Dala'il al-Nubuwwah.
الترجمة الأردية
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تمہارے نزدیک کس مخلوق کا ایمان زیادہ اچھا ہے؟“انہوں نے عرض کیا: فرشتوں کا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”انہیں کیا ہے کہ وہ ایمان نہ لائیں جبکہ وہ اپنے رب کے پاس ہیں۔“انہوں نے عرض کیا: پھر انبیا ؑ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”انہیں کیا ہے کہ وہ ایمان نہ لائیں حالانکہ ان پر وحی نازل ہوتی ہے۔“انہوں نے عرض کیا، پھر ہم، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تمہیں کیا ہے کہ ایمان نہ لاؤ جبکہ میں تمہارے درمیان موجود ہوں۔“راوی بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے نزدیک ان لوگوں کا ایمان سب سے اچھا ہے جو میرے بعد ہوں گے، وہ صحیفے پائیں گے ان میں ایک کتاب ہو گی وہ اس کی ہر چیز پر ایمان لائیں گے۔“اسنادہ ضعیف، رواہ البیھقی فی دلائل النبوۃ۔[مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6288]
