العربية (الأصل)
وَعنهُ قا ل: بَيْنَمَا رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَئِذٍ يَشْتَدُّ فِي إِثْرِ رَجُلٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ أَمَامَهُ إِذْ سَمِعَ ضَرْبَةً بِالسَّوْطِ فَوْقَهُ وَصَوْتُ الْفَارِسِ يَقُولُ: أَقْدِمْ حَيْزُومُ. إِذْ نَظَرَ إِلَى الْمُشْرِكِ أَمَامَهُ خَرَّ مُسْتَلْقِيًا فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَإِذَا هُوَ قَدْ خُطِمَ أَنْفُهُ وَشُقَّ وَجْهُهُ كَضَرْبَةِ السَّوْطِ فَاخْضَرَّ ذَلِكَ أَجْمَعُ فَجَاءَ الْأَنْصَارِيُّ فَحَدَّثَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «صَدَقْتَ ذَلِكَ مِنْ مَدَدِ السَّمَاءِ الثَّالِثَةِ»فَقَتَلُوا يَوْمَئِذٍ سَبْعِينَ وَأَسَرُوا سبعين. رَوَاهُ مُسلم
الترجمة الإنجليزية
Ibn 'Abbas (may Allah be pleased with him) narrated: On that day, a Muslim was pursuing a polytheist ahead of him when he heard the crack of a whip above him and a horseman's voice saying, "Advance, Hayzum!" Suddenly he saw the polytheist ahead of him fall flat on his back. When he looked at him, his nose was struck and his face was split as if by a whip strike, and it all turned green. The Ansari came and told the Messenger of Allah (peace be upon him), who said, "You have spoken the truth. That was from the reinforcement of the third heaven." On that day, they killed seventy and captured seventy. Narrated by Muslim.
الترجمة الأردية
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، اس روز ایک مسلمان، ایک مشرک کا پیچھا کر رہا تھا، اس کے آگے اس (مسلمان) نے اس (مشرک) کے اوپر ایک کوڑے کی آواز سنی، اور گھڑ سوار کو یہ کہتے ہوئے سنا: حیزوم (گھوڑے کا نام ہے) آگے بڑھ، اچانک اس (مسلمان) نے مشرک کو اپنے سامنے چت گرا ہوا پایا اور اس نے اسے دیکھا کہ کوڑا پڑنے سے اس کی ناک اور اس کا چہرہ پھٹ چکا تھا اور جہاں کوڑا پڑا تھا وہ جگہ کالی ہو گئی تھی، وہ انصاری آیا اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واقعہ بیان کیا تو آپ نے فرمایا:”تم نے سچ کہا، یہ تیسرے آسمان سے مدد آئی تھی۔“اس دن انہوں نے ستر (کافروں) کو قتل کیا اور ستر کو قیدی بنایا۔ رواہ مسلم۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5874]
