العربية (الأصل)
عَن ابْن عبَّاس قَالَ: إنَّ الله تَعَالَى فضل مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ وَعَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ فَقَالُوا يَا أَبَا عَبَّاسٍ بِمَ فَضَّله الله عَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ لِأَهْلِ السَّمَاءِ[وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَهٌ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ كَ َلِكَ نجزي الظَّالِمين]وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:[إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تأخَّر]قَالُوا: وَمَا فَضْلُهُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ؟ قَالَ: قَالَ اللَّهُ تَعَالَى:[وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ فَيُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاء]الْآيَةَ وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم:[وَمَا أَرْسَلْنَاك إِلَّا كَافَّة للنَّاس]فَأرْسلهُ إِلَى الْجِنّ وَالْإِنْس
الترجمة الإنجليزية
Ibn 'Abbas (may Allah be pleased with him) said: Allah, the Most High, gave Muhammad (peace be upon him) superiority over the Prophets and the inhabitants of heaven. They asked: O Abu al-'Abbas, in what way did Allah give him superiority over the inhabitants of heaven? He said: Allah, the Most High, said regarding the inhabitants of heaven: 'And whoever of them says: I am a god besides Him, such a one We will recompense with Hell. Thus do We recompense the wrongdoers.' And Allah, the Most High, said to Muhammad (peace be upon him): 'Indeed, We have given you a clear victory, so that Allah may forgive your past and future sins.' They asked: And what is his superiority over the Prophets? He said: Allah, the Most High, said: 'And We did not send any Messenger except in the language of his people to make things clear to them. Then Allah misleads whom He wills.' And Allah, the Most High, said to Muhammad (peace be upon him): 'And We have not sent you except to all of mankind.' So He sent him to the jinn and mankind. Narrated by al-Darimi and al-Hakim.
الترجمة الأردية
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام انبیا ؑ اور آسمان والوں پر فضیلت عطا فرمائی ہے۔ انہوں نے کہا: ابو عباس! اللہ تعالیٰ نے آپ کو آسمان والوں پر کس چیز سے فضیلت عطا فرمائی ہے؟ انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے آسمان والوں سے فرمایا:”ان میں سے جس نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کے سوا معبود ہوں تو ہم اسے جہنم کی سزا دیں گے، ہم اسی طرح ظالموں کو سزا دیتے ہیں۔“اور اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا:”ہم نے آپ کو فتح مبین عطا فرمائی تا کہ اللہ آپ کے تمام گناہ معاف فرما دے۔“انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دوسرے انبیا ؑ پر کون سی فضیلت ہے؟ انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا:”ہم نے ہر رسول کو اس کی قوم کی زبان کے ساتھ مبعوث فرمایا تا کہ وہ انہیں وضاحت کر سکے، اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے۔“جبکہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا:”ہم نے آپ کو تمام انسانوں کی طرف مبعوث فرمایا۔“سو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جنوں اور تمام انسانوں کی طرف مبعوث فرمایا۔ اسنادہ حسن، رواہ الدارمی و الحاکم۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5773]
