العربية (الأصل)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةَ:(يَوْمَئِذٍ تُحدِّثُ أخبارَها)قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا أَخْبَارُهَا؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: فَإِنَّ أَخْبَارَهَا أَنْ تَشْهَدَ عَلَى كلِّ عَبْدٍ وَأَمَةٍ بِمَا عَمِلَ عَلَى ظَهْرِهَا أَنْ تَقول: عمِلَ عَليَّ كَذَا وَكَذَا يومَ كَذَا وَكَذَا. قَالَ: «فَهَذِهِ أَخْبَارُهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ
الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah reported: The Messenger of Allah (peace be upon him) recited the verse: "On that Day, it (the earth) will report its news" (99:4). He said: "Do you know what its news is?" They said: "Allah and His Messenger know best." He said: "Its news is that it will testify against every male and female servant about what they did on its surface, saying: 'He did such-and-such on such-and-such a day.'" He said: "That is its news." Narrated by Ahmad and al-Tirmidhi, who said: This is a hasan sahih gharib hadith.
الترجمة الأردية
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:”جس روز وہ (زمین) اپنی خبریں بتا دے گی۔“آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”کیا تم جانتے ہو اس کی خبریں کیا ہیں؟“انہوں نے عرض کیا، اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہر مرد اور ہر عورت کے متعلق اس کے تمام اعمال کے متعلق گواہی دے گی جو اس نے اس کی پشت پر کیے ہوں گے، وہ کہے گی: اس نے فلاں فلاں دن مجھ پر فلاں فلاں کام کیا تھا۔“آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”یہ اس کی خبریں ہیں۔“احمد، ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد و الترمذی۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5544]
