العربية (الأصل)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّكُمْ مَحْشُورُونَ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا»ثُمَّ قَرَأَ:(كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فاعلين)وَأَوَّلُ مَنْ يُكْسَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِبْرَاهِيمُ وَإِنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِي يُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ: أُصَيْحَابِي أُصَيْحَابِي فَيَقُولُ: إِنَّهُمْ لَنْ يَزَالُوا مرتدين على أَعْقَابهم مذْ فَارَقْتهمْ. فَأَقُول كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ:(وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دمت فيهم)إِلى قَوْله(الْعَزِيز الْحَكِيم)مُتَّفق عَلَيْهِ
الترجمة الإنجليزية
Ibn Abbas reported from the Prophet (peace be upon him) who said: "You will be gathered barefoot, naked, and uncircumcised." Then he recited: "As We began the first creation, We will repeat it. That is a promise binding upon Us. Indeed, We will do it" (21:104). "And the first to be clothed on the Day of Resurrection will be Ibrahim. And some people from my Companions will be taken to the left, and I will say: 'My companions! My companions!' It will be said: 'They kept turning on their heels (apostatizing) after you left them.' Then I will say as the righteous servant (Isa) said: 'And I was a witness over them as long as I was among them...' to His saying: '...the Almighty, the Wise' (5:117-118)." Agreed upon.
الترجمة الأردية
ابن عباس رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تم ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بے ختنہ اٹھائے جاؤ گے۔“پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:”جیسا کہ ہم نے پیدا کیا تھا پہلی مرتبہ ہم ایسے ہی لوٹائیں جائیں گے، یہ ہماری طرف سے ایک وعدہ ہے جسے ہم پورا کر کے رہیں گے۔“اور روزِ قیامت سب سے پہلے ابراہیم ؑ کو لباس پہنایا جائے گا، اور میرے اصحاب سے بعض کو جہنم میں لے جانے کے لیے پکڑا جائے گا تو میں کہوں گا: یہ میرے اصحاب ہیں، یہ میرے اصحاب ہیں! تو وہ کہے گا: آپ کے بعد یہ لوگ اپنی ایڑھیوں کے بل پھر گئے تھے، تو میں بھی وہی کہوں گا جو نیک بندے عیسیٰ ؑ نے کہا تھا:”جب تک میں ان میں تھا تو میں ان پر نگران تھا ..... العزیز الحکیم۔“تک۔ متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5535]
