العربية (الأصل)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَقَالَ: «يَا غُلَامُ احْفَظِ اللَّهَ يَحْفَظْكَ احْفَظِ اللَّهَ تَجِدْهُ تُجَاهَكَ وَإِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللَّهَ وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ وَاعْلَمْ أَنَّ الْأُمَّةَ لَوِ اجْتَمَعَتْ عَلَى أَنْ يَنْفَعُوكَ بِشَيْءٍ لَمْ يَنْفَعُوكَ إِلَّا بِشَيْءٍ قَدْ كَتَبَهُ اللَّهُ لَكَ وَلَوِ اجْتَمَعُوا عَلَى أَنْ يَضُرُّوكَ بِشَيْءٍ لَمْ يَضُرُّوكَ إِلَّا بِشَيْءٍ قَدْ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَيْكَ رُفِعَتِ الأقلام وجفَّت الصُّحُف»رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ
الترجمة الإنجليزية
Ibn Abbas reported: I was behind the Messenger of Allah (peace be upon him) one day, and he said: "O boy, be mindful of Allah and Allah will protect you. Be mindful of Allah and you will find Him before you. When you ask, ask Allah; when you seek help, seek help from Allah. Know that if the entire nation were to gather together to benefit you with something, they could not benefit you except with what Allah has already written for you. And if they were to gather together to harm you with something, they could not harm you except with what Allah has already written against you. The pens have been lifted and the pages have dried." Narrated by Ahmad and al-Tirmidhi.
الترجمة الأردية
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک روز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے (سواری پر بیٹھا ہوا) تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”لڑکے! تو اللہ (کے احکام) کی حفاظت کر، اللہ تیری حفاظت فرمائے گا، تو اللہ (کے حقوق) کا خیال رکھ، تو اسے اپنے سامنے پائے گا، اور جب تو سوال کرے تو صرف اللہ سے کر، جب تو مدد طلب کرے تو صرف اللہ سے مدد طلب کر، اور جان لے کہ اگر پوری امت بھی جمع ہو کر تجھے کچھ فائدہ پہنچانا چاہے تو وہ تجھے اس سے زیادہ کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے تیرے لیے لکھ دیا ہے، اور اگر وہ تجھے نقصان پہنچانے کے لیے جمع ہو جائے تو وہ تجھے اس سے زیادہ کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے تیرے لیے لکھ دیا ہے، قلم اٹھا لیے گئے اور صحیفے خشک ہو گئے۔“اسنادہ حسن، رواہ احمد و الترمذی۔[مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5302]
