العربية (الأصل)
وَعَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَهْلُ الْجَنَّةِ ثَلَاثَةٌ: ذُو سُلْطَانٍ مُقْسِطٌ متصدِّقٌ موفق وَرجل رَحِيم رَفِيق الْقلب لكلَّ ذِي قربى وَمُسْلِمٍ وَعَفِيفٌ مُتَعَفِّفٌ ذُو عِيَالٍ. وَأَهْلُ النَّارِ خَمْسَةٌ: الضَّعِيفُ الَّذِي لَا زَبْرَ لَهُ الَّذِينَ هم فِيكُمْ تَبَعٌ لَا يَبْغُونَ أَهْلًا وَلَا مَالًا وَالْخَائِنُ الَّذِي لَا يَخْفَى لَهُ طَمَعٌ وَإِنْ دَقَّ إِلَّا خَانَهُ وَرَجُلٌ لَا يُصْبِحُ وَلَا يُمْسِي إِلَّا وَهُوَ يُخَادِعُكَ عَنْ أَهْلِكَ وَمَالِكَ وَذَكَرَ الْبُخْلَ أَوِ الْكَذِبَ وَالشِّنْظِيرُ الْفَحَّاشُ. رَوَاهُ مُسلم
الترجمة الإنجليزية
Iyad ibn Himar reported that the Messenger of Allah, peace be upon him, said: "The people of Paradise are of three types: a just ruler who gives charity and is granted success, a merciful and tender-hearted person toward every relative and Muslim, and a chaste person with dependents who refrains from begging. And the people of the Fire are of five types: the weak one who has no restraint — those among you who are merely followers, pursuing neither family nor wealth; the dishonest one whose greed is never concealed, even in trivial matters; the one who will betray you regarding your family and wealth morning and evening." He also mentioned the miser and the liar, and the one of bad character.
الترجمة الأردية
عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اہل جنت تین قسم کے ہیں: منصف، خیرات کرنے والا اور نیکی کرنے کی توفیق سے نوازا گیا بادشاہ، (دوسرا) ہر رشتے دار سے (خصوصاً) اور ہر مسلمان سے (عموماً) مہربانی اور نرم دلی کے جذبات رکھنے والا شخص اور (تیسرا) عیال دار جو کہ حرام چیزوں اور سوال کرنے سے اجتناب کرتا ہے۔ جبکہ جہنمیوں کی پانچ اقسام ہیں: وہ ضعیف جس میں عقل نہیں (جس کے ذریعے وہ بری بات سے بچے)، وہ لوگ جو تمہارے ماتحت ہیں، جنہیں (حلال) اہل و عیال اور مال کی خواہش نہیں، خائن شخص کہ اگر اس کے دل میں کسی معمولی سی چیز کا طمع پیدا ہو تو وہ اس کی خیانت کر لیتا ہے، وہ آدمی جو صبح و شام (ہر موقع پر) تیرے اہل و عیال اور تیرے مال کے بارے میں تجھ سے دھوکہ کرتا ہے۔“اور آپ نے بخیل یا جھوٹے کا ذکر کیا۔“اور بداخلاق جو فحش گو ہو۔“رواہ مسلم۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4960]
