العربية (الأصل)
عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: أَتَيْتُ الْحِيرَةَ فَرَأَيْتُهُمْ يَسْجُدُونَ لِمَرْزُبَانٍ لَهُمْ فَقُلْتُ: لَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عَلَيْهِ وَسلم أَحَق أَن يسْجد لَهُ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: إِنِّي أَتَيْتُ الْحِيرَةَ فَرَأَيْتُهُمْ يَسْجُدُونَ لِمَرْزُبَانٍ لَهُمْ فَأَنْتَ أَحَقُّ بِأَنْ يُسْجَدَ لَكَ فَقَالَ لِي: «أَرَأَيْتَ لَوْ مَرَرْتَ بِقَبْرِى أَكُنْتَ تَسْجُدُ لَهُ؟» فَقُلْتُ: لَا فَقَالَ: «لَا تَفْعَلُوا لَو كنت آمُر أحد أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ لِمَا جَعَلَ اللَّهُ لَهُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ حق» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ أَحْمد عَن معَاذ بن جبل
الترجمة الإنجليزية
Qais b. Sa'd said:I went to al-Hira and saw them prostrating themselves before a satrap of theirs, so I said, “God’s Messenger has most right to have prostration made before him.” When I came to God’s Messenger I said, “I went to al-Hira and saw them prostrating themselves before a satrap of theirs, but you have most right to have people prostrating themselves before you.” He replied, “Tell me; if you were to pass my grave, would you prostrate yourself before it?” Then when I said that I would not, he replied, “None of you must do it. If I were to command anyone to make prostration before another I would command women to prostrate themselves before their husbands, because of the special right over them given to the husbands by God.” Abu Dawud transmitted it, and Ahmad transmitted it on the authority of Hadrat Mu'adh b. Jabal.
الترجمة الأردية
حضرت قیس بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حیرہ آیا تو میں نے دیکھا کہ وہ اپنے سردار کو سجدہ کرتے ہیں۔ میں نے (دل میں) کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ آپ کو سجدہ کیا جائے۔ میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میں حیرہ گیا تو میں نے دیکھا کہ وہ اپنے سردار کو سجدہ کرتے ہیں، آپ اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ آپ کو سجدہ کیا جائے۔ آپ نے مجھ سے فرمایا: بتاؤ اگر تم میری قبر کے پاس سے گزرو تو کیا اسے سجدہ کرو گے؟ میں نے عرض کیا: نہیں۔ فرمایا: ایسا نہ کرو، اگر میں کسی کو کسی کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں، کیونکہ اللہ نے ان کے لیے ان پر حق رکھا ہے۔ (حضرت ابوداؤد) احمد نے اسے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔
