العربية (الأصل)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم أَتَى الْمَقْبَرَةَ فَقَالَ: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ وَدِدْتُ أَنَّا قَدْ رَأَيْنَا إِخْوَانَنَا قَالُوا أَوَلَسْنَا إِخْوَانَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَنْتُمْ أَصْحَابِي وَإِخْوَانُنَا الَّذِينَ لَمْ يَأْتُوا بَعْدُ فَقَالُوا كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ يَأْتِ بَعْدُ مِنْ أُمَّتِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا لَهُ خَيْلٌ غُرٌّ مُحَجَّلَةٌ بَيْنَ ظَهْرَيْ خَيْلٍ دُهْمٍ بُهْمٍ أَلَا يَعْرِفُ خَيْلَهُ قَالُوا بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَإِنَّهُمْ يَأْتُونَ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنَ الْوُضُوءِ وَأَنَا فَرَطُهُمْ عَلَى الْحَوْض» . رَوَاهُ مُسلم
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Huraira told of God’s messenger coming to the cemetery and saying, “Peace be upon you, believing ones, and if God will we shall join you. I wish we had seen our brethren.” He was asked, “Are we not your brethren, messenger of God?” and replied, “You are my companions; our brethren are those who have not yet been born.” They asked, “How will you recognise those members of your people who have not yet been born, messenger of God?” He said, “Tell me; supposing a man had horses with white blazes and white marks on their legs among horses which were pure black, would he not recognise his own horses?” They replied, “Certainly, messenger of God.” He said, “They will come with white faces and arms and legs owing to ablution, and I will arrive at the Tank before them.” Muslim transmitted it.
الترجمة الأردية
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم قبرستان تشریف لے گئے اور فرمایا: تم پر سلام ہو اے مومنو! ان شاء اللہ ہم بھی تم سے ملنے والے ہیں۔ کاش ہم اپنے بھائیوں کو دیکھ لیتے۔ صحابہ نے عرض کیا: کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں یا رسول اللہ؟ فرمایا: تم میرے صحابہ ہو اور ہمارے بھائی وہ ہیں جو ابھی آئے نہیں۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! آپ اپنی امت میں سے ان کو کیسے پہچانیں گے جو ابھی نہیں آئے؟ ارشاد فرمایا: بتاؤ اگر کسی کے پاس سیاہ گھوڑے ہوں اور ان میں ایک گھوڑا ہو جس کی پیشانی اور پاؤں سفید ہوں تو کیا وہ اپنا گھوڑا نہ پہچانے گا؟ عرض کیا: ضرور پہچانے گا۔ فرمایا: وہ قیامت کے دن وضو کے نشانات سے چمکتے ہوئے آئیں گے اور میں حوض پر ان کا پیش رو ہوں گا۔ (مسلم)
