العربية (الأصل)
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِامْرَأَةٍ تَبْكِي عِنْدَ قَبْرٍ فَقَالَ: «اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي» قَالَتْ: إِلَيْكَ عَنِّي فَإِنَّكَ لَمْ تُصَبْ بِمُصِيبَتِي وَلَمْ تَعْرِفْهُ فَقِيلَ لَهَا: إِنَّهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَأَتَتْ بَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ تَجِدْ عِنْدَهُ بَوَّابِينَ فَقَالَتْ: لَمْ أَعْرِفْكَ. فَقَالَ: «إِنَّمَا الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى»
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Anas told that when the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came upon a woman weeping at a grave he said, "Fear God and show endurance.” She, not recognising him, replied, "Go away, for you have not been afflicted as I have.” She was told that he was the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), so she went to his door, and finding no doorkeepers there she said, "I did not recognise you." He replied, "Endurance is shown only at the first blow.” (Bukharl and Muslim.)
الترجمة الأردية
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک عورت کے پاس سے گزرے جو قبر پر رو رہی تھی، آپ نے فرمایا: اللہ سے ڈرو اور صبر کرو۔ اس نے کہا: میرے پاس سے ہٹ جاؤ، تمہیں میری مصیبت نہیں پہنچی (اس نے آپ کو نہیں پہچانا)۔ جب اسے بتایا گیا کہ یہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہیں تو وہ آپ کے دروازے پر آئی، وہاں کوئی دربان نہ تھا۔ اس نے عرض کیا: میں نے آپ کو نہیں پہچانا تھا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: صبر تو وہ ہے جو مصیبت کے پہلے لمحے میں کیا جائے۔ (بخاری و مسلم)
