العربية (الأصل)
وَحَدَّثَنِي عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، رَأَى حُلَّةً سِيَرَاءَ تُبَاعُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوِ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ الْحُلَّةَ فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْكَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لاَ خَلاَقَ لَهُ فِي الآخِرَةِ " . ثُمَّ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْهَا حُلَلٌ فَأَعْطَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مِنْهَا حُلَّةً فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَكَسَوْتَنِيهَا وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا " . فَكَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِكًا بِمَكَّةَ .
الترجمة الإنجليزية
Yahya (upon him be peace) related to me from Malik from Nafi from Abdullah ibn Umar that Umar ibn al-Khattab saw a silk robe at the door of the mosque. He said, "Beloved Messenger of Allah, would you buy this robe and wear it on jumua and when envoys come to you?" The Beloved Messenger of Allah said, "Only a person who has no portion in the next world wears this." Then the Beloved Messenger of Allah was brought some robes of the same material and gave Umar ibn al-Khattab one of the robes. Umar said, "Beloved Messenger of Allah, do you clothe me in it when you said what you said about the robe of Utarid?" The Beloved Messenger of Allah said, "I did not give it to you to wear." Umar gave it to a brother of his in Makka who was still an idolater.
الترجمة الأردية
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک کپڑا ریشمی بکتا ہوا دیکھا مسجد کے دروازے پر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کاش آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس کو خرید لیتے اور جمعہ کے روز اور جس روز آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس وفد کے لوگ آیا کرتے ہیں پہنا کرتے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس کپڑے کو وہ شخص پہنے گا جس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں ہے پھر اسی قسم کے چند کپڑے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے ایک کپڑا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پہلے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے عطارد کے کپڑے کی بابت فرمایا تھا کہ اس کو وہ شخص پہنے گا جس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے تجھے یہ کپڑا پہننے کو تھوڑی دیا ہے پھر ح��رت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ کپڑا اپنے ایک کافر بھائی کو دے دیا جو مکہ میں تھا ۔
