العربية (الأصل)
وَحَدَّثَنِي عَنْ مَالِكٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَقَدَّمَ إِلَيْهِ أَهْلُهُ لَحْمًا . فَقَالَ انْظُرُوا أَنْ يَكُونَ هَذَا مِنْ لُحُومِ الأَضْحَى . فَقَالُوا هُوَ مِنْهَا . فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ أَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْهَا فَقَالُوا إِنَّهُ قَدْ كَانَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعْدَكَ أَمْرٌ . فَخَرَجَ أَبُو سَعِيدٍ فَسَأَلَ عَنْ ذَلِكَ فَأُخْبِرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " نَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الأَضْحَى بَعْدَ ثَلاَثٍ فَكُلُوا وَتَصَدَّقُوا وَادَّخِرُوا وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ الاِنْتِبَاذِ فَانْتَبِذُوا وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا وَلاَ تَقُولُوا هُجْرًا " . يَعْنِي لاَ تَقُولُوا سُوءًا .
الترجمة الإنجليزية
Yahya (upon him be peace) related to me from Malik from Rabia ibn Abi Abd ar-Rahman that Hadrat Abu Said alKhudri returned from a journey and his family gave him some meat. He asked whether it was meat from the sacrifice. They replied that it was. Hadrat Abu Said said, "Didn't the Beloved Messenger of Allah forbid that?" They said, "There has been a new command from the Beloved Messenger of Allah since you went away." Hadrat Abu Said went out and made enquiries about it and was told that the Beloved Messenger of Allah had said,"I forbade you before to eat meat of the sacrifice after three days, but now eat, give sadaqa and store up. I forbade you before to make nabidh (by soaking raisins or dates in water), but now make nabidh, but remember every intoxicant is haram .I forbade you to visit graves, but now visit them, and do not use bad language."
الترجمة الأردية
حضرت ابو سعید خدری سفر سے آئے ان کے گھر کے لوگوں نے گوشے سامنے رکھے انہوں نے کہا دیکھو کہیں قربانی کا گوشت نہ ہو انہوں نے کہا قربانی ہی کا تو ہے، حضرت ابوسعید نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع کیا تھا، لوگوں نے کہا بعد آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس باب میں دوسرا حکم فرمایا: حضرت ابوسعید گھر سے نکلے اس امر کی تحقیق کرنے کو، جب ان کو خبر پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے تم کو منع کیا تھا قربانی کا گوشت کھانے سے بعد تین روز کے لیکن اب کھاؤ اور صدقہ دو اور رکھ چھوڑو اور میں نے تم کو منع کیا تھا نبیذ بنانے سے بعض برتنوں میں اب بناؤ جس برتن میں چاہو لیکن جو چیز نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے اور میں نے تم کو منع کیا تھا قبروں کی زیارت سے اب زیارت کرو قبروں کی مگر منہ سے بری بات نہ نکالو ۔
