العربية (الأصل)
827 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْغَدِ يَوْمَ النَّحْرِ وَهُوَ بِمِنًى: نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَيْفِ بَنِى كِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ يَعْنِى ذلِكَ الْمُحَصَّبَ وَذلِكَ أَنَّ قُرَيْشًا وَكِنَانَةَ تَحَالَفَتْ عَلَى بَنِى هَاشِمٍ وَبَنِى عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَوْ بَنِى الْمُطَّلِبِ، أَنْ لاَ يُنَاكِحُوهُمْ وَلاَ يُبَايِعُوهُمْ حَتَّى يُسْلِمُوا إِلَيْهِمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
الترجمة الإنجليزية
Narrated Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said on the day after the Day of Sacrifice while at Mina: "Tomorrow we will camp at Khayf Bani Kinanah, where they took an oath upon disbelief" — meaning al-Muhassab. That is because Quraysh and Kinanah had allied against Banu Hashim and Banu Abdul-Muttalib (or Banu al-Muttalib), pledging not to intermarry with them or trade with them until they handed over the Prophet (peace be upon him) to them.
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ گیارہویں (ذی الحجہ) کی صبح کو جب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلممنیٰ میں تھے تو یہ فرمایا تھا:”کل ہم خیفِ بنی کنانہ میں قیام کریں گے جہاں قریش نے کفر کی حمایت کی قسم کھائی تھی“، آپ کی مراد محصب سے تھی کیونکہ یہیں قریش اور کنانہ نے بنو ہاشم اور بنو عبدالمطلب یا (راوی نے) بنو المطلب (کہا) کے خلاف حلف اٹھایا تھا کہ جب تک وہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو ان کے حوالے نہ کر دیں، ان کے ہاں بیاہ شادی نہ کریں گے اور نہ ان سے خرید و فروخت کریں گے۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 827]
