العربية (الأصل)
719 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكَ لَتَصُومُ الدَّهْرَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ فَقُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: إِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ، هَجَمَتْ لَهُ الْعَيْنُ، وَنَفِهَتْ لَهُ النَّفْسُ، لاَ صَامَ مَنْ صَامَ الدَّهْرَ، صَوْمُ ثَلاَثَةِ أَيَّامِ صَوْمُ الدَّهْرِ كُلِّهِ قُلْتُ: فَإِنِّي أُطِيقُ أَكْثَرَ مِنْ ذلِكَ قَالَ: فَصُمْ صَوْمَ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ، كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا، وَلاَ يَفِرُّ إِذَا لاَقَى
الترجمة الإنجليزية
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-As: The Prophet (peace be upon him) said to me: "It is sufficient for you to fast three days of each month, for each good deed is rewarded tenfold. That will be like fasting the entire year."
الترجمة الأردية
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ مجھ سے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کیا تو متواتر روزے رکھتا ہے اور رات بھر عبادت کرتا ہے؟“میں نے ہاں میں جواب دیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اگر تو یونہی کرتا رہا تو آنکھیں دھنس جائیں گی اور تو بے حد کمزور ہو جائے گا، یہ کوئی روزہ نہیں کہ کوئی زندگی بھر (بلاناغہ ہر روز) روزہ رکھے، تین دن کا (ہر مہینہ میں) روزہ پوری زندگی کے روزے کے برابر ہے۔“میں نے اس پر کہا کہ مجھے اس سے بھی زیادہ کی طاقت ہے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر داؤد علیہ السلام کا روزہ رکھا کر، آپ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن روزہ چھوڑ دیتے تھے اور جب دشمن کا سامنا ہوتا تو پیٹھ نہیں دکھلایا کرتے تھے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 719]
