العربية (الأصل)
1873 صحيح حديث عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ لِعُرْوَةَ: ابْنَ أُخْتِي إِنْ كُنَّا لَنَنْظرُ إِلَى الْهِلاَلِ ثُمَّ الْهِلاَلِ، ثَلاَثَةَ أَهِلَّةٍ فِي شَهْرَيْنِ، وَمَا أُوقِدَتْ فِي أَبْيَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَار(قَالَ عُرْوَةُ)فَقُلْتُ: يَا خَالةُ مَا كَانَ يُعِيشُكُمْ قَالَتِ: الأَسْوَدَانِ: التَّمْرُ وَالْمَاءُ إِلاَّ أَنَّهُ قَدْ كَانَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جِيرَانٌ مِنَ الأَنْصَارِ، كَانَتْ لَهُمْ مَنَائِحُ، وَكَانُوا يَمْنَحُونَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَلْبَانِهِمْ فَيَسْقِينَا
الترجمة الإنجليزية
Narrated Aisha (may Allah be pleased with her): She said to Urwah: "O son of my sister, we would see three new moons in two months and no fire would be lit in the houses of the Messenger of Allah (peace be upon him)." Urwah asked: "O aunt, what sustained you?" She said: "The two black things: dates and water. But the Messenger of Allah (peace be upon him) had neighbors from the Ansar who had milch animals, and they would send some of their milk to the Messenger of Allah (peace be upon him), and he would give it to us to drink."
الترجمة الأردية
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عروہ رحمہ اللہ سے کہا:”میرے بھانجے! آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمکے عہدِ مبارک میں (یہ حال تھا کہ) ہم ایک چاند دیکھتے، پھر دوسرا دیکھتے، پھر تیسرا دیکھتے، اسی طرح دو دو مہینے گزر جاتے اور رسولِ کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے گھروں میں کھانا پکانے کے لیے آگ نہ جلتی تھی۔“(سیدنا عروہ رحمہ اللہ کہتے ہیں) میں نے پوچھا:”خالہ اماں! پھر آپ لوگ زندہ کس طرح رہتی تھیں؟“آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:”صرف دو کالی چیزوں کھجور اور پانی پر، البتہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے چند انصاری پڑوسی تھے، جن کے پاس دودھ دینے والی بکریاں تھیں اور وہ رسولِ کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے یہاں بھی ان کا دودھ تحفہ کے طور پر پہنچا دیا کرتے تھے، آپصلی اللہ علیہ وسلماسے ہمیں بھی پلا دیا کرتے تھے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 1873]
