العربية (الأصل)
1856 صحيح حديث حُذَيْفَةَ قَالَ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرِو لِحُذَيْفَةَ: أَلاَ تُحَدِّثُنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ مَعَ الدَّجَالِ، إِذَا خَرَجَ، مَاءً وَنَارًا فَأَمَّا الَّذِي يَرَى النَّاسُ أَنَّهَا النَّارُ، فَمَاءٌ بَارِدٌ وَأَمَّا الَّذِي يَرَى النَّاسُ أَنَّهُ مَاءٌ بَارِدٌ، فَنَارٌ تُحْرِقُ فَمَنْ أَدْرَكَ مِنْكُمْ، فَلْيَقَعْ فِي الَّذِي يَرَى أَنَّها نَارٌ، فَإِنَّهُ عَذْبٌ بَارِدٌ
الترجمة الإنجليزية
Uqbah ibn Amr said to Hudhayfah: "Will you not tell us what you heard from the Messenger of Allah (peace be upon him)?" He said: "I heard him say: 'With the Dajjal there will be water and fire. What the people see as fire will be cool water, and what they see as cool water will be burning fire. Whoever among you encounters that should fall into what appears to be fire, for it will be fresh, cool water.'"
الترجمة الأردية
سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا:”کیا آپ وہ حدیث ہم سے نہیں بیان کریں گے جو آپ نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنی تھی؟“سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے نبیصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ فرماتے سنا تھا:”جب دجال نکلے گا تو اس کے ساتھ آگ اور پانی دونوں ہوں گے، لیکن جو لوگوں کو آگ دکھائی دے گی وہ ٹھنڈا پانی ہوگا اور جو لوگوں کو ٹھنڈا پانی دکھائی دے گا تو وہ جلانے والی آگ ہوگی، اس لیے تم میں سے جو کوئی اس کے زمانے میں (ہو) تو اسے اس میں گرنا چاہیے جو آگ ہوگی کیونکہ وہی انتہائی شیریں اور ٹھنڈا پانی ہوگا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 1856]
