العربية (الأصل)
1616 صحيح حديث حَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدٍ بْنِ الْمُسَيَّبِ، قَالَ: مَرَّ عُمَرُ فِي الْمَسْجِدِ وَحَسَّانُ يُنْشِدُ، فَقَالَ: كُنْتُ أُنْشِدُ فِيهِ، وِفِيهِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ ثُمَّ الْتَفَت إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللهِ أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَجِبْ عَنِّي، اللهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ قَالَ: نَعَمْ
الترجمة الإنجليزية
Narrated Hassan ibn Thabit (may Allah be pleased with him): Sa'id ibn al-Musayyib said, "'Umar passed through the mosque while Hassan was reciting poetry. He (Hassan) said, 'I used to recite poetry in it (the mosque) when one better than you was in it.' Then he turned to Abu Hurayrah and said, 'I adjure you by Allah, did you hear the Messenger of Allah (peace be upon him) say: Reply on my behalf. O Allah, support him with the Holy Spirit?' He said, 'Yes.'"
الترجمة الأردية
سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف لائے تو سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ وہاں شعر پڑھ رہے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (مسجد میں شعر خوانی پر) ناپسندیدگی کا اظہار کیا، تو سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس وقت بھی یہاں شعر پڑھا کرتا تھا جب یہاں وہ ہستی (نبیصلی اللہ علیہ وسلم) تشریف فرما ہوتی تھی جو آپ سے بہتر تھی۔ پھر سیدنا حسان رضی اللہ عنہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا تھا:«أَجِبْ عَنِّي، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ»”میری طرف سے (کفار کو) جواب دو، اے اللہ! روح القدس کے ذریعے حسان کی تائید فرما“؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، (میں نے سنا تھا)۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1616]
