العربية (الأصل)
1254 صحيح حديث عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ رضي الله عنه، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا نُرْسِلُ الْكِلاَبَ الْمُعَلَّمَةَ، قَالَ: كُلْ مَا أَمْسَكْنَ عَلَيْكَ قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلْنَ قَالَ: وَإِنْ قَتَلْنَ قُلْتُ: وَإِنَّا نَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ، قَالَ: كُلْ مَا خَزَقَ، وَمَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَلاَ تَأْكُلْ
الترجمة الإنجليزية
Narrated Adi ibn Hatim: I said: "O Messenger of Allah, we send trained dogs." He said: "Eat what they catch for you." I said: "Even if they kill?" He said: "Even if they kill." I said: "We also throw the mi'rad (a blunt-edged hunting stick)." He said: "Eat what it pierces, but do not eat what it strikes with its flat side."
الترجمة الأردية
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم سکھائے ہوئے کتے (شکار پر) چھوڑتے ہیں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو شکار وہ صرف تمہارے لیے رکھیں اسے کھاؤ۔“میں نے عرض کیا: اگرچہ کتے شکار کو مار ڈالیں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(ہاں) اگرچہ مار ڈالیں۔“میں نے عرض کیا کہ ہم بے پر کے تیر یا لکڑی سے شکار کرتے ہیں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اگر ان کی دھار اس کو زخمی کر کے پھاڑ ڈالے تو کھاؤ لیکن اگر اس کے عرض سے شکار مارا جائے تو اسے نہ کھاؤ (وہ مردار ہے)۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيد والذبائح ما يؤكل من الحيوان/حدیث: 1254]
