العربية (الأصل)
124 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ(وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ)وَرَهْطَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ، خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى صَعِدَ الصَّفَا فَهَتفَ: يَا صَبَاحَاهْ فَقَالُوا مَنْ هذَا فَاجْتَمَعُوا إِلَيْهِ فَقَالَ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَخْبَرْتُكُمْ أَنَّ خَيْلاً تَخْرُجُ مِنْ سَفْحِ هذَا الْجَبَلِ أَكُنْتُمْ مُصَدِّقِيَّ قَالُوا مَا جَرَّبْنَا عَلَيْكَ كَذِبًا، قَالَ: فَإِنِّي نَذِيرٌ لَكُمْ بَيْنَ يَدَيْ عَذَابٍ شَدِيدٍ، قالَ أَبُو لَهَبٍ: تَبًّا لَكَ مَا جَمَعْتَنَا إِلاَّ لِهذَا ثُمَّ قَامَ فَنَزَلَتْ(تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ)
الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that a man said to the Prophet (peace be upon him): "Advise me." He said: "Do not become angry." The man repeated his request several times, and the Prophet (peace be upon him) said: "Do not become angry."
الترجمة الأردية
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب یہ آیت﴿وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ﴾[سورة الشعراء: 214](آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے اور اپنے گروہ کے ان لوگوں کو ڈراؤ جو مخلصین ہیں) نازل ہوئی تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمصفا پہاڑی پر چڑھ گئے اور پکارا:«يَا صَبَاحَاهْ!»”ہائے صبح کا خطرہ!“قریش نے کہا: یہ کون ہے؟ پھر وہاں سب آ کر جمع ہو گئے۔ نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے ان سے فرمایا:”تمہارا کیا خیال ہے اگر میں تمہیں بتاؤں کہ ایک لشکر اس پہاڑ کے پیچھے سے آنے والا ہے تو کیا تم مجھ کو سچا نہیں سمجھو گے؟“انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ سے کبھی بھی جھوٹ کا تجربہ نہیں ہے۔ نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر میں تمہیں سخت عذاب سے ڈراتا ہوں جو تمہارے سامنے آ رہا ہے۔“یہ سن کر ابولہب بولا: تو تباہ ہو! کیا تو نے ہمیں اسی لیے جمع کیا تھا؟ پھر نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلموہاں سے چلے آئے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمپر سورہ لہب﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ﴾[سورة المسد: 1](دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے ابولہب کے اور وہ برباد ہو گیا) نازل ہوئی۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 124]
