Narrated Aisha (may Allah be pleased with her): Fatimah (peace be upon her), the daughter of the Prophet (peace be upon him), sent a message to Abu Bakr asking him for her inheritance from the Messenger of Allah (peace be upon him) — from what Allah had bestowed upon him in Medina and Fadak, and from the remaining fifth of Khaybar. Abu Bakr said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) said: 'We are not inherited from; what we leave is charity. The family of Muhammad (peace be upon him) may only eat from this wealth.' By Allah, I will not change anything of the charity of the Messenger of Allah (peace be upon him) from the state it was in during the time of the Messenger of Allah (peace be upon him), and I will manage it as the Messenger of Allah (peace be upon him) managed it." So Abu Bakr refused to give Fatimah anything from it. Fatimah became displeased with Abu Bakr over that and ceased speaking to him until she passed away. She lived six months after the Prophet (peace be upon him). When she died, her husband Ali buried her at night and did not inform Abu Bakr, and he prayed over her. Ali had enjoyed the people's support during Fatimah's lifetime, but when she passed away, he noticed the people's faces had changed toward him. So he sought reconciliation with Abu Bakr and pledged allegiance to him, as he had not done so during those months. He sent word to Abu Bakr: "Come to us, and let no one come with you" — disliking Umar's presence. Umar said: "No, by Allah, you shall not go to them alone." Abu Bakr said: "What do you think they would do to me? By Allah, I will go to them." Abu Bakr entered upon them, and Ali bore witness to the faith, then said: "We have recognized your merit and what Allah has given you, and we do not begrudge you the good that Allah has bestowed upon you. But you took exclusive charge of this matter, and we felt that we had a right in it due to our kinship with the Messenger of Allah (peace be upon him)" — until Abu Bakr's eyes overflowed with tears. When Abu Bakr spoke, he said: "By the One in whose hand is my soul, the kinship of the Messenger of Allah (peace be upon him) is dearer to me to maintain than my own kinship. As for the dispute between us regarding these properties, I have not fallen short of doing good in them, and I have not abandoned anything that I saw the Messenger of Allah (peace be upon him) doing with them except that I did the same." Ali said to Abu Bakr: "Your appointment for the pledge is this afternoon." When Abu Bakr prayed Dhuhr, he ascended the pulpit, testified to the faith, and mentioned Ali's situation and his delay in pledging, and his excuse. Then he sought forgiveness. Ali testified to the faith, extolled Abu Bakr's right, and said that what he had done was not out of envy toward Abu Bakr or denial of the honor Allah had bestowed upon him, but that they had felt they had a share in this matter, and he had taken exclusive charge of it, and they had felt hurt. The Muslims were pleased with that and said: "You have done right." And the Muslims became close to Ali when he returned to the right course.
الترجمة الأردية
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس کسی کو بھیجا اور اپنی میراث کا مطالبہ کیا، نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے اس مال سے جو آپ کو اللہ تعالیٰ نے مدینہ اور فدک میں عنایت فرمایا تھا اور خیبر کا جو پانچواں حصہ رہ گیا تھا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ جواب دیا کہ آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمنے خود ہی ارشاد فرمایا تھا:”ہم پیغمبروں کا کوئی وارث نہیں ہوتا، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ سب صدقہ ہوتا ہے، البتہ آلِ محمدصلی اللہ علیہ وسلماسی مال سے کھاتی رہے گی۔“اور میں اللہ کی قسم! جو صدقہ حضور اکرمصلی اللہ علیہ وسلمچھوڑ گئے ہیں اس میں کسی قسم کا تغیر نہیں کروں گا، جس حال میں وہ آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمکے عہد میں تھا اب بھی اسی طرح رہے گا اور اس میں (اس کی تقسیم وغیرہ میں) میں بھی وہی طرزِ عمل اختیار کروں گا جو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکا اپنی زندگی میں تھا۔ غرض سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو کچھ بھی دینا منظور نہ کیا۔ اس پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف سے خفا ہو گئیں اور ان سے ترکِ ملاقات کر لیا اور اس کے بعد وفات تک ان سے کوئی گفتگو نہیں کی۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آنحضورصلی اللہ علیہ وسلمکے بعد چھ مہینے تک زندہ رہیں، جب ان کی وفات ہوئی تو ان کے شوہر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں رات میں دفن کر دیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر نہیں دی اور خود ان کی نمازِ جنازہ پڑھ لی۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جب تک زندہ رہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر لوگ بہت توجہ رکھتے رہے، لیکن ان کی وفات کے بعد انہوں نے دیکھا کہ اب لوگوں کے منہ ان کی طرف سے پھرے ہوئے ہیں، اس وقت انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے صلح کر لینا اور ان سے بیعت کر لینا چاہا۔ اس سے پہلے چھ ماہ تک انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے بیعت نہیں کی تھی، پھر انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا اور کہلا بھیجا کہ آپ صرف تنہا آئیں اور کسی کو اپنے ساتھ نہ لائیں، ان کو یہ منظور نہ تھا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ آئیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اللہ کی قسم! آپ تنہا ان کے پاس نہ جائیں۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں وہ میرے ساتھ کیا کریں گے؟ میں تو اللہ کی قسم! ضرور ان کے پاس جاؤں گا۔ آخر آپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے یہاں گئے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اللہ کو گواہ کیا، اس کے بعد فرمایا: آپ کے فضل و کمال اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بخشا ہے، سب کا ہمیں اقرار ہے، جو خیر و امتیاز آپ کو اللہ تعالیٰ نے دیا تھا ہم نے اس میں کوئی ریس بھی نہیں کی لیکن آپ نے ہمارے ساتھ زیادتی کی (کہ خلافت کے معاملے میں ہم سے کوئی مشورہ نہیں لیا) ہم رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ اپنی قرابت کی وجہ سے اپنا حق سمجھتے تھے (کہ آپ ہم سے مشورہ کرتے)۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر ان باتوں سے گریہ طاری ہو گیا اور جب بات کرنے کے قابل ہوئے تو فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی قرابت کے ساتھ صلہ رحمی مجھے اپنی قرابت سے زیادہ عزیز ہے، لیکن میرے اور آپ لوگوں کے درمیان ان اموال کے سلسلے میں جو اختلاف ہوا ہے تو میں اس میں حق اور خیر سے نہیں ہٹا ہوں اور اس سلسلہ میں جو راستہ میں نے حضور اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکا دیکھا خود میں نے بھی اسی کو اختیار کیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ دوپہر کے بعد میں آپ سے بیعت کروں گا۔ چنانچہ ظہر کی نماز سے فارغ ہو کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ منبر پر آئے اور خطبہ کے بعد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے معاملے کا اور ان کے اب تک بیعت نہ کرنے کا ذکر کیا اور وہ عذر بھی بیان کیا جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے پیش کیا تھا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے استغفار اور شہادت کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا حق اور ان کی بزرگی بیان کی اور فرمایا کہ جو کچھ میں نے کیا ہے اس کا باعث سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے حسد نہیں تھا اور نہ ان کے اس فضل و کمال کا انکار مقصود تھا جو اللہ تعالیٰ نے انہیں عنایت فرمایا، یہ بات ضرور تھی کہ ہم اس معاملۂ خلافت میں اپنا حق سمجھتے تھے (کہ ہم سے مشورہ لیا جاتا) ہمارے ساتھ یہی زیادتی ہوئی تھی جس سے ہمیں رنج پہنچا۔ مسلمان اس واقعہ پر بہت خوش ہوئے اور کہا کہ آپ نے درست فرمایا۔ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس معاملہ میں یہ مناسب راستہ اختیار کر لیا تو مسلمان ان سے خوش ہو گئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اور زیادہ محبت کرنے لگے جب دیکھا کہ انہوں نے اچھی بات اختیار کر لی ہے۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1149]