العربية (الأصل)
1102 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ، فَنَادَاهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي زَنَيْتُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، حتَّى رَدَّدَ عَلَيْهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ؛ فَلَمَّا شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ دَعَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَبِكَ جُنُونٌ قَالَ: لاَ قَالَ: فَهَلْ أَحْصَنْتَ قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ قَالَ جَابِرٌ: فَكُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ، فَرَجَمْنَاهُ بِالْمُصَلَّى؛ فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ هَرَبَ، فَأَدْرَكْنَاهُ بِالْحَرَّةِ، فَرَجَمْنَاهُ
الترجمة الإنجليزية
Zayd ibn Khalid al-Juhani (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) ordered that the unmarried fornicator be given one hundred lashes and be exiled for one year.
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک صاحب ماعز بن مالک اسلمی رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں آئے، اس وقت آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلممسجد میں تھے، انہوں نے آپ کو آواز دی اور کہا: یا رسول اللہ! میں نے زنا کر لیا ہے۔ آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کی طرف سے منہ پھیر لیا۔ انہوں نے یہ بات چار دفعہ دہرائی، جب چار دفعہ انہوں نے اس گناہ کی اپنے اوپر شہادت دی تو آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمنے انہیں بلایا اور دریافت فرمایا:”کیا تم دیوانے ہو؟“انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ نے دریافت فرمایا:”پھر کیا تم شادی شدہ ہو؟“انہوں نے کہا: ہاں۔ اس پر آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”انہیں لے جاؤ اور رجم کر دو۔“سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رجم کرنے والوں میں میں بھی تھا، ہم نے انہیں آبادی سے باہر عید گاہ کے پاس رجم کیا تھا جب ان پر پتھر پڑے تو وہ بھاگ پڑے لیکن ہم نے انہیں حرہ کے پاس پکڑا اور رجم کر دیا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحدود/حدیث: 1102]
