العربية (الأصل)
أنايُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِيهِلالُ بْنُ خَبَّابٍ، قَالَ: سَمِعْتُعِكْرِمَةَمَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: ثناعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ حَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ ذَكَرَ الْفِتْنَةَ، أَوْ ذُكِرَتْ عِنْدَهُ، فَقَالَ:" إِذَا رَأَيْتَ النَّاسَ مَرَجَتْ عُهُودُهُمْ، وَخَفَّتْ أَمَانَاتُهُمْ، كَانوا هَكَذَا، فَشَبَّكَ بَيْنَ أَنَامِلِهِ"، فَقُمْتُ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: فَكَيْفَ أَفْعَلُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ؟ قَالَ:" الْزَمْ بَيْتَكَ، وَأَمْلِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ، وَخُذْ مَا تَعْرِفُ، وَذَرْ مَا تُنْكِرُ، وَعَلَيْكَ بِأَمْرِ خَاصَّةِ نَفْسِكَ، وَذَرْ عَنْكَ أَمْرَ الْعَامَّةِ".
الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "There is nothing more noble in the sight of Allah than supplication."
الترجمة الأردية
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ اسی دوران ہم نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکے ارد گرد تھے کہ اچانک آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فتنے کا ذکر کیا یا آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس ذکر کیا گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جب تو لوگوں کو دیکھے کہ ان کے عہد و پیمان کھوٹے ہو گئے ہیں اور ان کی امانتیں ہلکی ہو گئی ہیں اور وہ اس طرح ہو گئے ہیں۔“آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنی انگلیوں کے پوروں کے درمیان تشبیک دی۔ تو میں آپصلی اللہ علیہ وسلمکی طرف کھڑا ہوا اور گویا ہوا: اے اللہ کے نبیصلی اللہ علیہ وسلم! اس وقت میں کیسے کروں اللہ مجھے آپصلی اللہ علیہ وسلمپر فدا کرے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اپنے گھر کو لازم کر لے، اپنے اوپر اپنی زبان کو روک لے، پکڑ جسے تو پہچانتا ہے اور چھوڑ دے جس کا تو انکار کرتا ہے، تجھ پر خاص اپنی جان کا معاملہ لازم ہے اور اپنے آپ سے عوام کا معاملہ چھوڑ دے۔“[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 274]
